Pages

کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تدفین اور نمازِ جنازہ، ایک حساس مسئلہ۔.


>>کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تدفین اور نمازِ جنازہ، ایک حساس مسئلہ۔<<


کوڈ انیس کے باعث ہلاک ہونے والے افراد کی تدفین میں مرنے والے کے عقیدے کا خیال رکھا جائے یا پھر وائرس کو پھیلنے سے روکنے کی احتیاطی تدابیر پر عمل کیا جائے؟ یہ معاملہ پاکستان میں ایک نئی بحث کا باعث بن گیا ہے۔
ماہرین کہتے ہیں کہ مرنے والے کی تدفین ایک حساس مسئلہ ہے۔ اس لیے ضروری ہے کہ اسے مرنے والے کے دینی عقائد اور اس کے خاندان کی رضامندی کے مطابق سرانجام دیا جائے،
جماعت اسلامی کے نائب امیر اور ممتاز مذہبی رہنما ڈاکٹر فرید پراچہ کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے حفاظتی اقدامات تو ضرور کیے جانا چاہئیں لیکن پاکستان جیسے اسلامی ملک میں مغربی ممالک کی تقلید میں اسلامی اصولوں کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔ ان کے بقول، '' اسلامی تعلیمات کے مطابق میت کو غسل دینا اور اس کا جنازہ پڑھنا ضروری ہے، البتہ اسلام نے نماز جنازہ کو فرض کفایہ قرار دیا ہے یعنی اگر چند لوگ بھی نماز جنازہ پڑھ لیں گے تو یہ ادا ہو جائے گی، اس کے لیے بڑے ہجوم کو اکٹھا کرنے کی شرط نہیں ہے۔
ایک سوال کے جواب میں فرید پراچہ کا کہنا تھا کہ علمائے کرام اور طبی ماہرین کے مشورے سے اسلامی تعلیمات کے مطابق تدفین کے عمل سے وابستہ افراد کو محفوط طریقے سے یہ عمل سرانجام دینے کی تربیت دی جا سکتی ہے،،

No comments:

Post a Comment