Pages

Pages

Pages

Pages

پنجاب حکومت کا صوبے میں 14 روز کے جزوی لاک ڈاؤن کا اعلان۔



  سندھ کے بعد اب پنجاب حکومت نے بھی 14دن کیلئے صوبے میں لاک ڈاؤن کا اعلان کر دیا ہے۔تاہم 

حکومت اسے لاک ڈاؤن یا کرفیو قرار نہیں دے رہی۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نےجزوی لاک ڈاؤن کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا کمیٹی برائے

 انسداد کے اجلاس کے دوران صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے اہم فیصلے کیے گئے ہیں ، 24 مارچ 

منگل صبح 9 بجے سے چھ اپریل صبح نو بجے تک تمام سیاحتی مقامات ، بازار ،شاپنگ مالز، نجی و سرکاری 

ادارے ، پبلک ٹرانسپورٹ بند رہیں گے ۔

انہو ں نے کہا کہ حکومت نے پنجاب    کہ وسیع تر مفاد میں        فیصلہ کیاہے کہ ڈبل سواری پر 

پابندی عائد ہو گی تاہم فیملیز اس سے مستثنیٰ ہوں گی،وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ میڈیکل سٹورز ، 

سبزی ، فروٹ ، بیکریاں اور کریانہ سٹورز کھلے رہیں گے ، ادویات ساز اور اشیائے خورو نوش بنانے 

والی فیکڑیاں اور سپلائی کرنے والے ادارے کھلے رہیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ طبی آلات بنانے والی 

فیکڑیوں کو بھی استثنیٰ حاصل ہو گا ۔
ملک میں اس وقت کورونا کے کیسزکی تعداد 803 ہو گئی ہے جبکہ پنجاب میں کورونا سے متاثرہ افراد 

کی تعداد 225 تک جا پہنچی ہے ، 





1 comment: